تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 2 مئی، 2019

Urdu Horror Novel Kala Jadu by MA Rahat اردو خوفناک ناول کالا جادو مصنف ایم اے راحت

مئی 02, 2019

 اردو خوفناک ناول کالا جادو مصنف ایم اے راحت


آج میں آپ کو تعارف کرواؤں گا اپنے پسندیدہ اور ایک بہت ہی خوفناک اور کالے جادو سے بھرپور ناول "کالا جادو" سے۔ اس ناول کے مصنف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ان کا پورا نام تو مرغوب علی راحت ہے لیکن اردو ادب کی دنیا میں ایم اے راحت MA Rahat کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 

ویسے تو راحت صاحب کی تصانیف کی ایک بہت ہی بڑی تعداد ہے لیکن مصنف خود اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ "کالا جادو" جیسا ناول دوبارہ نہیں لکھ سکے۔ ابتدا میں یہ ناول ہفت روزہ"اخبارِ جہاں" میں قسط وار شائع ہوا اورتاریخ گواہ ہے کہ اس ناول کی وجہ سے  اخبارِ جہاں کے دفتر کے باہر لوگوں کا تانتا بندھا ہوتاتھا۔

Urdu Horror Novel Kala Jadu by MA Rahat


 "کالا جادو" ایک ایسے شخص کی ایک کہانی ہے جوبہت تیزی سے امیر بننے کاخواہشمند تھا اور اس کے لئے ہر طرح کے ناجائز ذرائع استعمال کرنا چاہتا تھا۔ ایسےمیں اُسے ایک کالے جادو کا ماہر ملتا ہےاور اسے یقین دلاتا ہے کہ وہ اس کی ساری خواہشات پوری کر سکتا ہے۔ اس کے بعد جادوگر اس کو ایک  شیطانی دائرے میں شامل کرتا ہے اور اسے ایک گناہ کرنے  کے لئے مجبور کرتا ہے. جادوگر بہت طاقتورہے اور اپنے کالے علم کی ترقی کے لئے ایک بزرگ ہستی کے مزار کو پلید کرنا چاہتا تھااور یہاں سے روشنی اور اندھیرے کی قوتوں میں جنگ شروع ہوتی ہے. ناول ایک آب بیتی کی شکل میں لکھاگیا ہے اور اس کے ہیرو (مسعود) کے زندگی کے واقعات کی وضاحت کرتے ہوئے بہت دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔

اب اس سے ذیادہ میں آپ کو بتا کر سسپنس ختم نہیں کرنا چا ہتا، اگر آپ اس ناول کو پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لینک سے pdf فارمیٹ میں فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے کمپیوٹر، موبائل اور ٹیبلٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں آپ کو میری یہ پوسٹ پسند آئے گی۔ آپ کے کمنٹس کا انتظار رہےگا۔ 

کتاب کالاجادو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیچے دئے گۓ لنک پر کلک کریں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں